"عید کے بعد مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دوں گی "، مہوش حیات

Jun 10, 2023 | 20:03:PM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ "انہوں نے فلم میں وہاج علی کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا تاہم ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا ، وہاج بہت میچیور اداکار ہیں جو کہانی میں اپنے کردار کے ساتھ بے حد انصاف کرتے ہیں اسکرپٹ پر مکمل طور پر عبور رکھتے ہیں۔"

مہوش نے نئی آنے والی فلم "123 واں "میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ "انہوں نے پہلی مرتبہ اس فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے ساڑھی زیب تن کی, وہ اس فلم کے لیے پر امید ہیں کہ ان کے مداحوں کو فلم میں ان کا کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے۔"

انہوں نے کہا کہ" فلم کے ڈائیلاگز خلیل الرحمان قمر نے لکھے جو کہ ہر لحاظ سے خوبصورت ہیں,وہ اسی لیے کم پراجیکٹس میں نظر آتی ہیں کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو بہترین کونٹینٹ میں دکھائی دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔"

مہوش حیات  نے کہا کہ "ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سال میں ایک یا دو کوئی بھی اچھے پراجیکٹس دے سکوں تاکہ ان کے مداح ان کی اداکاری سے محظوظ ہو سکیں,جبکہ فلم 123 واں ان میں سے ایک ہے۔"

اداکارہ کا کہنا تھا کہ "اپنے مداحوں کے لیے وہ اس وقت ڈراموں کے سکرپٹس پڑھ رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگلے برس کو ٹی وی سکرین پر ٹی وی ڈرامہ کرتیں دکھائی دیں گی۔ "

مہوش کا کہنا تھا کہ "وہ عید کے بعد اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیں گی ۔ "