دن بھر کی گرمی اور سورج کی تپش کے بعد شہر لاہور کا موسم خوش گوار

Jun 10, 2023 | 19:45:PM
 دن بھر کی گرمی اور سورج کی تپش کے بعد شہر لاہور کا موسم خوش گوار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہر  لاہور میں میں دن بھر کی گرمی اور سورج کی تپش کے بعد  گرد آلود ،تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے،موسم خوش ہوتے ہی شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کاموجودہ درجہ  32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کی گئی،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد جبکہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی صبح کے وقت شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیاں آنکھ مچولی جاری رہنے کی پیشن گوئی جبکہ بارش کے کوئی امکانات ظاہر نہیں کیے گئے۔