اداکارہ زارا شیخ کے ساتھ کام کا تجربہ بہت برا رہا، نتاشا علی

Jun 10, 2023 | 12:27:PM
 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ زارا شیخ کے ساتھ کام کا برا تجربہ رہا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ زارا شیخ کے ساتھ کام کا برا تجربہ رہا۔

اداکارہ نتاشا علی نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے کیریئر اور زندگی کے حوالے سے بات کی۔

دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کچھ وقت لاہور سے ایک نجی چینل کے لئے پروگرام کی میزبانی بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اکثر شو میں ایسے مہمان بھی مدعو کئے جاتے ہیں جن کا انٹرویو کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)

انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ مذکورہ پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے میرا تیسرا پروگرام تھا اس شو میں ملک کی ایک نامور اداکارہ اور ماڈل کو بطور مہمان مدعو کیا گیا، وہ اداکارہ پہلے 3 گھنٹے تک تیار ہوتی رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب شو شروع ہوا تو اس کا انٹرویو لینا بہت مشکل ہوگیا تھا، اس نے بمشکل میرے سوالوں کے جواب دیئے، کیونکہ وہ بہت کم گو ہیں۔  اداکارہ سے مسلسل لمبے لمبے سوال کرنا پڑے اور وہ صرف ایک لفظ میں جواب دے کر خاموش ہوجاتیں۔

میزبان کے اصرار پر نتاشا علی نے مذکورہ اداکارہ و ماڈل کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے مسئلہ نہیں ہے نام لینے میں، زارا شیخ میری بہت اچھی دوست ہیں۔

انہوں نے اپنے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ باحیثیت میزبان ہم اپنے مہمان سے توقع کررہے ہوتے ہیں کہ لمبے جواب دے، لیکن مجھے کچھ ہی دیر میں احساس ہوگیا تو پورا شو بے معنی باتیں کرتے ہوئے مکمل کیا۔