عامر لیاقت نے مرنے سے پہلے موبائل فونز کیوں بند کئے ؟؟

Jun 10, 2022 | 21:30:PM
عامر لیاقت ، مرنے سے پہلے
کیپشن: عامر لیاقت ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار ساحر لودھی نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی وفات سے کچھ دیر قبل اپنے موبائل فون بند کرلئے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق ساحر لودھی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت بہت زندہ دل آدمی تھے ،ان کے ساتھ جو کچھ ہوا تھا اس کے بعد وہ ڈپریشن سے گزر رہے تھے ۔ساحر لودھی کا کہناتھا کہ کل سے مجھے یقین نہیں ہورہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت ہم میں نہیں رہے ۔ان کا کہناتھا ان کی تدفین کے بعدبھی ہمیں یقین نہیں ہورہا ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کہیں آجائیں گے ۔انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے ڈاکٹر عامر لیاقت کے بارے میں مثبت بات کی جائے کیوں کہ اب وہ اس دنیا سے جاچکے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سوشل میڈیا پر کسی کی کردارکشی کی مہم کا سد باب کرنا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے اہلخانہ کی وضاحت آگئی