سرکاری و نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل

Jun 10, 2021 | 19:14:PM
سرکاری و نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کے اوقات کار میں ڈیڑھ گھنٹہ کمی کردی گئی، اب سکول صبح 7 بجے لگیں گے جبکہ ساڑھے گیارہ بجے چھٹی دے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب بھر میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹویٹ کردیا۔ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ صوبے بھر کے سکول صبح 7 بجے سے لے کر 11:30 تک کھلیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ سکولوں کے لئے جاری کردہ نئے اوقات کار تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ گرمی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔مراد راس نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ، حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا