بڑی عید کی تیاری ابھی سے شروع مگر کیوں؟؟

Jun 10, 2021 | 17:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجنے کو تیار ہے،900 ایکڑ رقبے پر پھیلی مویشی منڈی کی 70 فیصد زمین ہموار کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عیدالضحیٰ کی آمد آمد ہے ،سنت ابراہیمی کی تکمیل کیلئے سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجنے جا رہی ہے، 900 ایکڑ رقبے پر قائم مویشی منڈی 70 فیصد زمین ہموار کردی گئی ہے ۔
شیخوپورہ کا بیوپاری اپنے 27 جانوروں کے ساتھ منڈی پہنچ گیا،اس کاکہناہے کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے مطمئن ہے ، انتظامیہ بہت اچھا سلوک کر رہی ہے، اس سال پانی بھی فری فراہم کیا جارہا ہے ۔
جانوروں کی آمد کا سنتے ہی کراچی والے بھی منڈی پہنچ گئے والدین کے ہمراہ آئے بچے جانور خریدنے کیلئے بے چین نظر آئے تاہم ابھی تک میڈیا سیل اور وی وی آئی پی بلاکس کی تعمیر جاری ہے جبکہ انتظامیہ بیوپاربیوں کو تمام سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: قہر کی گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں لوگوں کے بچے بے ہوش ہو رہے, سکول بند کئے جائیں، ترجمان ن لیگ