بھکر:ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی ،5مسافر زخمی

Jun 10, 2021 | 13:25:PM
بھکر:ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی ،5مسافر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھکر میں کلورکوٹ روڈ پر شاہ عالم کے مقام پر مسافر بس الٹ گئی، بس حادثہ میں 5 مسافر زخمی ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق بس بھکر سے سرگودھا جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی،  مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور غفلت سے گاڑی چلا رہا تھا جب کی بس کی سپیڈ بھی بہت زیادہ تھی ،جس کے باعث حادثہ  پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین سمیت 5مسافر زخمی ہو گئے ،جنہیں ریسیکیو ٹیموں نے  موقع پر پہنچ کر طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا ، الٹ جانے والی بس کو سیدھا کرنے کیلئے کرین منگوا لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    بلا کی گرمی:تین روز سے سکول کی بجلی بند،طلبا کا احتجاج