قیادت سنبھالی تو اسرائیل کے خلاف برطانیہ کا مؤقف مزید سخت ہوگا، اینڈی برنہم

Jul 10, 2026 | 14:03:PM
قیادت سنبھالی تو اسرائیل کے خلاف برطانیہ کا مؤقف مزید سخت ہوگا، اینڈی برنہم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )برطانوی وزارت عظمی کے امیدوار اینڈی برنہم نے اسرائیل کے خلاف موقف سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ویڈیو بیان میں اینڈی برنہم نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل اقدامات پر لیبر پارٹی کا مؤقف بہت سخت ہونا چاہیے تھا، قیادت سنبھالی تو اسرائیل کے خلاف برطانیہ کا مؤقف مزید سخت ہوگا، اسرائیلی کابینہ کے شدت پسند وزرا پر پابندیاں عائد ہونی چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں:صرف میٹر والے رکشے چلانے کا فیصلہ!

اینڈی برنہم نے غزہ سے متعلق لیبر پارٹی کے ابتدائی موقف پر معذرت کرلی اور اسرائیلی یہودی بستیوں کے ساتھ تجارتی روابط ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا، کیئر اسٹارمر نے غزہ کا پانی اور بجلی بند کرنے کے اقدامات کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کے شدت پسند وزرا پر پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں، جبکہ اسرائیلی یہودی بستیوں کے ساتھ تجارتی روابط بھی ختم کیے جائیں۔

اینڈی برنہم نے مزید کہا کہ اگر وہ پارٹی کی قیادت سنبھالتے ہیں تو اسرائیل کے حوالے سے برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مزید سختی لائی جائے گی۔

انہوں نے سابق مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر نے غزہ میں پانی اور بجلی کی فراہمی بند کیے جانے کے اقدامات کی حمایت کی تھی، جس پر اب مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔