عالیہ بھٹ کےساتھ 77 لاکھ کا فراڈ کرنے والی سابقہ اسسٹنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سابقہ پرسنل اسسٹنٹ کو لاکھوں روپے کی دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ سابق پرسنل اسسٹنٹ ویدیکا پرکاش شیٹی پر الزام ہےکہ انہوں نے عالیہ بھٹ کی پروڈکشن کمپنی (ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) اور ذاتی اکاؤنٹس میں 76.9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کی ہیں۔
پولیس کےمطابق ویدیکا پرکاش شیٹی نے یہ فراڈ مئی 2022 سے اگست 2024 کے دوران کیا جس کی نشاندہی عالیہ بھٹ کی والدہ ڈائریکٹر و اداکارہ سونی رازدان نے کی اور رواں سال جنوری کی 23 تاریخ کو پولیس کو شکایت درج کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کےفلیٹ سے منشیات برآمدہوئی نہ تشدد اور قتل کے شواہد ملے، پولیس
پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ویدیکا نے مبینہ طور پر جعلی بل تیار کیے اور اداکارہ سے ان پر دستخط یہ کہہ کرکروائےکہ یہ اخراجات ان کے سفر، ملاقاتوں اور دیگر متعلقہ انتظامات پر آئے ہیں،ویدیکا فراڈ کی رقم پہلے اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں ڈلواتی تھی پھر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی تھی، شکایت درج ہونےکے بعد ویدیکا فرار ہوگئی تھی جس پر پولیس نے اس کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے بنگلورو سے گرفتار کرلیا۔