فیملی میٹرز میں معاوضوں کی ادائیگی کی اپیلیں سپریم کورٹ میں نہیں آنی چاہئیں، چیف جسٹس

Jul 10, 2025 | 10:28:AM
فیملی میٹرز میں معاوضوں کی ادائیگی کی اپیلیں سپریم کورٹ میں نہیں آنی چاہئیں، چیف جسٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ میں مختلف فیملی مقدمات کے دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اہم ریمارکس دیئے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ فیملی میٹرز میں معاوضوں کی ادائیگی کی اپیلیں سپریم کورٹ میں نہیں آنی چاہئیں، نچلی عدالتیں معاوضہ طے کردیں تو معاملہ ختم ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ معاوضوں کی ادائیگیوں کی رقم میں سپریم کورٹ نہیں پڑے گی،درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ چھوٹے بچے کے لیے 25 ہزار ماہانہ خرچہ بہت زیادہ ہے۔

عدالت نے ماہانہ خرچہ 25 ہزار مقرر کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی،اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔