ناروےمیں سری لنکن نےپاکستانی سٹوڈنٹ روم میٹ کا بے دردی سے قتل کردیا

Jul 10, 2023 | 19:04:PM
 ناروےمیں سری لنکن نےپاکستانی سٹوڈنٹ روم میٹ کا بے دردی سے قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ناروے کے شہر اوسلو میں پاکستانی سٹوڈنٹ کا اسکے روم میٹ نے بے دردی سے قتل کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان  کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا سٹوڈنٹ 2سال قبل ناروے آیا تھا اور الیکٹریکل انجینیرنگ کا اسٹوڈنٹ تھا۔ محمد منیب نامی سٹوڈنٹ نے اسی سال اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی تھی اور ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔

اپارٹمنٹ میں مقیم دوسرے شخص جس کا تعلق سری لنکا سے تھا اس نے چھریوں کے وار کر کے منیب کا قتل کردیا،شور کی آواز سن کر ہمسایوں نے پولیس کو فون کیا جس پر پولیس نے قاتل کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار نے بڑی خوشخبری سنا دی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا، اس واقعہ کے سٹوڈنس میں ایک خوف کی لہر پھیل گئی ہے جبکہ مقتول کی ڈیڈ باڈی پاکستان روانہ کر دی گئی ہے۔