سندھ حکومت کی اجازت کےبعد تحریک انصاف کا نیا فیصلہ،مزارِقائد کے سامنے جلسہ کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے اجازت نامہ ملنے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کی قیادت کا جلسے کے مقام سے متعلق موقف آگیا ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اب پارٹی باغِ جناح میں جلسہ نہیں کرے گی بلکہ مزارِ قائد کے گیٹ کے سامنے جلسہ منعقد کیا جائے گا،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شام 5بجے تک اجازت نامے کا انتظار کیا تاہم تاخیر کے باعث باغِ جناح میں جلسے کے انتظامات ممکن نہیں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ ہم رات میں جلسے کے انتظامات کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا