سونامزیدہزاروں روپے مہنگا،نئے ریٹ جان کرہوش اڑجائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر مہنگاہوکر 4509 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 3700 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
دوسری طرف دس گرام سونا 3172 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے پر پہنچ گیاجبکہ ایک تولہ چاندی 270 روپے اضافے کے ساتھ 8465 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہواتھا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 472ڈالر کی سطح پر آگئی تھی، اسی طرح مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 69ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی تھی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 915روپے بڑھ کر 4لاکھ 2ہزار 573روپے ہوگئی ۔