کیفی خلیل کی حمیمہ ملک کے ہمراہ ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

Jan 10, 2023 | 16:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کیفی خیل کی حمیمہ ملک کے ہمراہ ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کی بلوچ گلوکار کیفی خلیل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی، کیفی خلیل نے اپنا مشہور گانا کہانی سنو بھی گنگنایا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں حمیمہ ملک موجود ہیں اور ویڈیو ان کے گھر کی ہے۔ویڈیو میں ان کے گھر میں معروف گلوکار کیفی خلیل بھی دکھائی دے رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حمیمہ نے انہیں اپنے گھر مدعو کیا۔ 
کیفی گٹار کے ساتھ اپنا مشہور گانا کہانی سنو گنگنا رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

اداکارہ کو یہ گانا بے حد پسند ہے اور وہ اس سے پہلے بھی ایک ریل پوسٹ کرچکی ہیں جس کے پس منظر میں یہ گانا سنائی دے رہا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں اپنے گانے کنا یاری سے مشہور ہونے والے گلوکار کیفی خلیل کا نیا گانا کہانی سنو بھی بے حد مقبول ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیفی خلیل کی آواز سے گورنر ہاؤس بھی جھوم اٹھا،ویڈیو وائرل

ان کے اس گانے کو نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے مجھے پیار ہوا تھا میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانےکنایاری جس کے بول لیاری کے رہائشی گلوکار کیفی خلیل اور گلوکارہ ایوا بی نے لکھے تھے اور اس گانے کو بلوچستان کے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کے ساتھ مل کر گایا تھا ، اس گیت نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا. کیفی خیل کے گیت کہانی سنو کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔