روبوٹ وکیل عدالت میں انسان کا دفاع کرنے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فروری 2023 میں ایک امریکی عدالت میں ڈو ناٹ پے آرٹی فیشل انٹیلی جنس نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ڈیجیٹل وکیل پارکنگ ٹکٹ کے کیس میں ایک شخص کا دفاع کرے گا۔دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ایک روبوٹ وکیل کی حیثیت سے عدالت میں کیس لڑنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون ائیر پیس کے ذریعے یہ اے آئی بوٹ عدالتی کارروائی کو سن کر ائیربڈ کے ذریعے مدعا علیہ کو دفاع کے لیے دلائل فراہم کرے گا۔ مدعا علیہ کی جانب سے عدالت میں وہی کچھ کہا جائے گا جو اے آئی بوٹ کی جانب سے اسے کہا جائے گا۔رپورٹس میں مدعا علیہ کی شناخت یا عدالتی سماعت کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کا 2023 کا پہلا بڑا فیچر
ڈو ناٹ پے کے بانی جوشوا بروڈر نے دعویٰ کیا کہ ایک اے آئی لیگل اسسٹنٹ کو تربیت دینے کے لیے کافی کچھ کرنا پڑتا ہے اور وہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عدالت اسے آئی بوٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت سے آگاہ ہے تو انہوں نے کہا کہ یقیناً نہیں۔
کمپنی کے مطابق ڈو ناٹ پے ایپ دنیا کے پہلے روبوٹ وکیل کا گھر ہے جو اداروں سے لڑ سکتا ہے اور بیوروکریسی کو ہراسکتا ہے۔