سرکاری ہسپتال پر تالے۔۔ خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دیدیا

Jan 10, 2022 | 01:00:AM
کشمور، سرکاری ہسپتال، تالے، کشے، بچے کو جنم
کیپشن: نومولود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اندرون سندھ کے ضلع کشمور میں سرکاری ہسپتال کو تالے لگے ہونے کے باعث خاتون نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل تنگوانی میں ایک خاتون کو دردِ زہ ہونے پر سرکاری ہسپتال لایا گیا تاہم ہسپتال کو تالے لگے ہوئے تھے۔ اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑی تو اسے نجی ہسپتال لے جایا گیا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے لواحقین کے پاس فیس نہ ہونے کی بنا پر کیس لینے سے انکار کردیا۔ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد مجبور خاندان گھر واپس روانہ ہوگیا، اسی دوران راستے میں خاتون نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا۔!؟اہم رکن نے پارٹی چھوڑ دی۔!