ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاوَن،گدو تھرمل پاور سٹیشن کے7 اہلکار معطل

Jan 10, 2021 | 19:51:PM
ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاوَن،گدو تھرمل پاور سٹیشن کے7 اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاﺅن پر سنٹرل پاور جنریشن کمپنی نے کارروائی کرتے ہوئے گدوتھرمل پاورسٹیشن میں کام کرنے والے7اہلکارمعطل کردیئے۔
معطل ہونے والوں میں ایڈیشنل پلانٹ منیجرسمیت جونیئراہلکار شامل ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونےوالوں میں جونیئرانجینئر، 2آپریٹراور2اٹینڈنٹ شامل ہیں،مذکورہ اہلکاروں کوابتدائی انکوائری کے بعدمعطل کیاگیاہے۔
دوسری جانب بجلی بریک ڈاوَن پراین ٹی ڈی سی نے ابتدائی رپورٹ نیپرامیں جمع کرادی،ذرائع کے مطابق نیپراکل این ٹی ڈی سی رپورٹ کاجائزہ لے گا،این ٹی ڈی سی کی رپورٹ کاجائزہ لینے کے بعدکمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے،نیپرااین ٹی ڈی سی کی بنائی گئی کمیٹی پربھی غورکرسکتاہے۔