حکومتی افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقیوں کے معاملے میں پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کے تحت آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقیوں کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق او ایم جی افسران کی ترقیوں کیلئے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (ڈی پی سی) کا اجلاس رواں ماہ 14 فروری کو منعقد ہو گا.
اس سے قبل رواں برس 13 جنوری کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی ترقیوں کیلئے اجلاس کا انعقاد ہو چکا ہے، جبکہ آفس مینجمنٹ گروپ افسران کی ترقیوں کا ایجنڈا مؤخر کیا گیا تھا.
اب او ایم جی افسران کی ترقیوں کا معاملہ دوبارہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، کیبنٹ بلاک میں واقع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے دفتر میں ہونے والے مذکورہ اجلاس کی صدارت سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے.
جبکہ جوائنٹ سیکریٹری ای، سی پی ون، سی پی ٹو اور ڈپٹی سیکریٹری سی پی ون اجلاس میں شریک ہوں گے.
یہ بھی پڑھیں :امریکا میں تربیتی طیارہ چلتی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل