نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی کمبوڈیا کی وزیرِ تجارت چم نِمول سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں مملکتِ کمبوڈیا کی وزیرِ تجارت چم نِمول سے ملاقات کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فریقین نے دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا، خصوصی طور پر معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں قریبی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔
طاہر حسین اندرابی کے مطابق یہ شعبے پاکستان کمبوڈیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دائرۂ کار میں آتے ہیں،نائب وزیرِ اعظم نے آسیان (ASEAN) کے ساتھ پاکستان کی جاری روابط کو اُجاگر کیا، انہوں نے تنظیم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا میں تربیتی طیارہ چلتی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل