میٹرک اور انٹرکے امتحانی نظام میں تاریخی اصلاحات کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سید زبیر راشد )پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں پر مشتمل بورڈ کمیٹی نے امتحانی نظام میں بڑی اصلاحات کی منظوری دے دی ۔
امتحانی نظام میں اصلاحات کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں روایتی دستی چیکنگ اور نگرانی کا طریقہ ختم کیا جا رہا ہے، اس فیصلے کا مقصد امتحانی عمل کو جدید، شفاف اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔
اصلاحات کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت سے بائیومیٹرک رجسٹریشن کا آغازکردیاگیاہے،میٹرک و انٹر کے امتحانات میں دستی چیکنگ کا خاتمہ کرکے ڈیجیٹل سسٹم نافذکیاجارہاہے۔
امتحانات میں طلبہ کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرارقراردیتے ہوئے نہم اور گیارہویں کے طلبہ کے انگوٹھوں کے نشانات رجسٹریشن میں شامل ہیں،امتحانی مراکز میں داخلے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی،جوابی کاپیوں کی مکمل ڈیجیٹل مارکنگ کی منظوری بھی دیدی گئی ہے،اسکین شدہ کاپیاں کمپیوٹر اسکرین پر چیک کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف کرلیا
غلط مارکنگ اور حسابی غلطیوں کے خاتمے کا دعویٰ کرتے ہوئے سائنس کے پریکٹیکل امتحانات کوبھی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے،اصلاحات کا جزوی نفاذ رواں سال سے شروع ہوگا۔