کراچی:7 سالہ صارم زیادتی و قتل کیس،18افراد کیDNA رپورٹس منفی،پولیس پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم رند) کراچی کے علاقےنارتھ کراچی میں 7 سال کے صارم کے زیادتی کے بعد قتل کیس میں پولیس اب تک مجرم کا کچھ پتہ نہ کرسکی۔ ڈی این اے رپورٹس میں تمام 18 مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےنارتھ کراچی کے علاقے میں7 سال بچے صارم کے ساتھ قتل یا ذیادتی کے حوالے سے پولیس خاموش ہے، ڈی این اے رپورٹ میں بھی ملزمان کی نشاندہی نہ ہوسکی ، ڈی این اے رپورٹ ملزمان سے مماثلت نہیں رکھتی، رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس پریشان ہے ۔لیبارٹری میں بھیجی گئی18 افراد کے ڈی این اے کی رپورٹ منفی نکلی ہے اور اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ، اب مزید ڈی این اے بھیجے گئے ہے اور پولیس اسکی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ 7 سال کا صارم 7جنوری کو بلال کالونی نارتھ کراچی سے لاپتا ہوا تھا، 18 جنوری کو صارم کی لاش اپارٹمنٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:دل ہونا چاہیدا جوان،66 سالہ بالی ووڈ گلوکار لکی علی نے چوتھی شادی کا موڈ بنا لیا