رومانیہ کے صدر نے استعفیٰ دے دیا
اپوزیشن کا صدر کلاؤس یوہانس پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ تھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس عہدے سےمستعفی ہوگئے۔
دارالحکومت بخارسٹ سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر کلاؤس یوہانس نے کہا رومانیہ اور اس کے عوام کو بحران سے بچانے کےلیے مستعفی ہو رہا ہوں،ان کا مزید کہنا تھا کہ باضابطہ طور پر بدھ کو صدارت کا عہدہ چھوڑ دوں گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دیے تھے، عدالتی فیصلے کے بعد سے اپوزیشن کا صدر کلاؤس یوہانس پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بغیر ویزہ قطر کیسے جا سکتے ہیں، شرائط کیا ہیں؟