این اے 62کھاریاں؛پی ٹی آئی حمایتی امیدوار کامیاب

Feb 10, 2024 | 20:08:PM
این اے 62کھاریاں؛پی ٹی آئی حمایتی امیدوار کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) الیکشن کمیشن نے کھاریا ں سے  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 کا رکا ہوا نتیجہ جاری کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار  بازی لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 62 کا رکا ہوا نتیجہ جاری کردیا ہے، جاری کردہ  اعدادو شمار کے مطابق  پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار چوہدری الیاس 97436 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار چودھری عابدرضا 71154 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، مسلم لیگ ق  کے امیدوار چوہدری موسی الہی 26797 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔