جے یو آئی کے امیدوار کا ووٹ کوئی اور پول کرکے چلاگیا

Feb 10, 2024 | 19:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان ) صاف اور شفاف انتخابات پر ایک اور سوال اٹھ گیا ،کراچی پی ایس 118 سے جےیوآئی کے امیدوار مفتی خالد کا اپنا ووٹ کوئی اور پول کرکے چلاگیا،پہلے سے پول شدہ ووٹ اور رجسٹر کی وڈیو سامنے آگئی  ۔

تفصیلات کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام کے سندھ سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سندھ  مفتی خالد ووٹ پول کرنے پہنچا تو پتا چلا کہ ان کا  ووٹ تو پہلے ہی کوئی اور پول کرکے چلا گیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ میری جگہ پر کوئی اور انگوٹھا لگاکر ووٹ کاسٹ کرگیا ہے،پریزائڈنگ افسر سے سوال کیا کہ میرا ووٹ کس طرح دوسرے امیدوار نے کاسٹ کیا  پریزائیڈنگ افسر نے جواب دیا کہ غلطی ہوگئی ہوگی آپ اپنا ووٹ دوبارہ کاسٹ کرلیں جس کے بعد مفتی خالد نے دوبارہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ این اے 118  لاہور؛حمزہ شہباز کی کامیابی بھی چیلنج