این اے 118  لاہور؛حمزہ شہباز کی کامیابی بھی چیلنج

Feb 10, 2024 | 18:47:PM
این اے 118  لاہور؛حمزہ شہباز کی کامیابی بھی چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118  سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کی کامیابی بھی  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہو گئی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118  سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کے لئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں  آر او آفس میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیٹھنے کی اجازت نہ دینے اور فارم 47 جاری کرنےکے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست میں ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 118 الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 148 : ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

پی ٹی آئی حامی آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نےموقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار این اے 118 سے امیدوار ہے، الیکشن ایکٹ کے مطابق امیدوار یا اس کے ایجنٹ کا انتخابی نتائج میں موجود ہونا ضروری ہے لیکن ریٹرننگ آفیسر نے انہیں ووٹوں کی گنتی کے عمل سے نکال کر فارم 47 جاری کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت این اے 118 کے نتائج جاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم  دے۔