حلیم عادل شیخ نے این اے 238 کے نتائج کو چینلج کردیا

Feb 10, 2024 | 12:34:PM
حلیم عادل شیخ نے این اے 238 کے نتائج کو چینلج کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 کے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فارم 45 کے مطابق حلقے میں 71 ہزار سے زائد ووٹ لئے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ فارم 47 میں نتائج کو تبدیل کر کے ایم کیو ایم کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، امیدوار صادق افتخار کو 54 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا،حلیم عادل شیخ نے ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

خیال رہے کہ این اے 238 کراچی ایسٹ 4 کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار 54884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،اس نشست پر آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36875 رنرز اپ رہے۔

 علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے،شعیب شاہین نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔