این اے 241 کراچی، ایم کیو ایم فاروق ستار کو بڑے مارجن سے شکست

Feb 10, 2024 | 00:42:AM
این اے 241 کراچی، ایم کیو ایم فاروق ستار کو بڑے مارجن سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 کراچی سے مکمل سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں۔

موصول شدہ نتائج کے مطابق اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ 54 ہزار 4 سو 56 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔

این اے 241 سے آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 6 سو 10 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار بڑے مارجن سے ہار گئے جنہیں صرف 4 سو 94 ووٹ مل سکے۔