ملتان سلطانز کے مداحوں کیلئے بری خبر

Feb 10, 2023 | 18:57:PM
ملتان سلطانز کے مداحوں کیلئے بری خبر
کیپشن:  آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے  8 ویں سیزن کے پہلے 7 میچز میں آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ فرنچائز ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈپہلے ہفتے میں اسکواڈ جوائن کریں گے، ڈیوڈ ملر  ٹم ڈیوڈ کی جگہ پہلے 8 میچز کھیلیں گے، جن کے جاتے ہی ٹم ڈیوڈ  اُن کی جگہ لیں گے،   یہی وجہ ہے کہ سلطانز نے مزید ری پلیسمنٹ نہیں لی ہے۔ اس کے علاوہ مینجمنٹ کی وجہ سے جارح مزاج آل راونڈر ورک لوڈ  ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ 

 ملتان سلطانز کے مداحوں کے لیے بری خبر آگئی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کو 8 ویں سیزن کے ابتدائی 7 میچز کےلیے آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے وائن پارنیل کی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہے کیونکہ وہ افریقی لیگ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے۔کیرون پولارڈ اور رائیلی روسوو پورے پی ایس ایل کےلیے ٹیم کو دستیاب ہیں۔