ایک اور اداکارہ کی دلہن بنےڈانس, ویڈیو وائرل

Feb 10, 2023 | 16:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شادی کا نیا ٹرینڈ،ایک اور اداکارہ کی دلہن بنےڈانس ویڈیو وائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان اور اداکار و ماڈل ارسلان خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

گزشتہ رات حرا خان اور ارسلان خان کی  مہندی  کی تقریب  کا انعقاد کیا گیا  جس میں مہمانوں سمیت اداکار  جوڑی نے  بھی خوب ڈانس کیا  جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل  ہیں۔

مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر   دونوں اداکاروں کی جانب سے انسٹا گرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان نے اورنج رنگ کا جوڑی پہنا ہوا ہے اور ارسلان نے بھی اپنی دلہن کی میچنگ کا لباس زیب تن کیا۔

دوسری ویڈیو میں حرا خان اداکارہ درفشاں کے ساتھ رقص کرتی نظر آرہی ہے۔

 حال ہی میں ارسلان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ حرا خان کو  منفرد انداز میں ارسلان کو پروپوز کرتے دیکھا گیا تھا۔