پی ایس ایل میچز۔۔۔طلبا کی موجیں لگ گئیں ، کلاسز کا شیڈول جاری

Feb 10, 2022 | 17:51:PM
پی ایس ایل، پنجاب یونیورسٹی، کلاسز کا شیڈول جاری،
کیپشن: کرکٹ فین، کلاسز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیون کے لاہور میں میچز کے دوران پنجاب یونیورسٹی نے کلاسز کا شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہناہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں صبح کی کلاسز دوپہر12 بجے تک مکمل ہو جائیں گی، پنجاب یونیورسٹی میں شام کی کلاسز آن لائن ہو ں گی ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ تمام روٹس پر بسیں 12 بجے تک چلائی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں منعقد ہو نگے، راستوں کی بندش کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کلاسز کے شیڈول میں ردوبدل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری شادی ۔۔نئی دلہن کیساتھ ویڈیو وائرل کر دی