کورونا وائرس سے مزید 47 افرادجان کی بازی ہار گئے 

Feb 10, 2022 | 08:53:AM
کورونا وائرس ، مزید اموات
کیپشن: کورونا وارڈ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کوروناوائرس کے وار جار ی ہیں ۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ تعلیم کا سکولوں کے حوالے سے اہم حکم
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 54 ہزار638 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3914 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 47 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1716 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 5,459افراد نے اس موذی مرض کو شکست دی ۔
یہ بھی پڑھیں:سیدہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ۔۔۔اہم پیغام شیئر کر دیا