سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔حکومت کا تنخواہوں میں15 فیصد اضافے کا اعلان 

Feb 10, 2022 | 00:19:AM
وفاقی حکومت، سرکاری ملازمین، تنخواہوں میں،15فیصد اضافے کا اعلان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا ، وفاق نے صوبوں کو بھی تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گریڈ ایک سے 19سکیل تک کے وفاقی ملازمین کو 15فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیاجائےگا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ یہ الاؤنس بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔ وفاق نے صوبوں کوبھی اسی تناسب سے الاؤنس کااعلان کرنے کی سفارش کردی ہے۔ فنانس ڈویژن نے مناسب وقت پرملازمین کی ترقی کیلئے سمری تیارکرلی ہے ، بنیادی تنخواہ میں الاؤنس شامل کرنے کیلئے پے کمیشن کی رپورٹ کاانتظارہے، ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنےکافیصلہ بعدمیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سیدہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ۔۔۔اہم پیغام شیئر کر دیا