پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹکٹیں حاصل کرنے وا لوں کیلئے خو شخبری

Feb 10, 2021 | 22:34:PM
 پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹکٹیں حاصل کرنے وا لوں کیلئے خو شخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )کورونا کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹکٹیں صرف آن لائن فروخت کی جائیں گی۔جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویب سائٹ سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان سپر لیگ 6 کا آغاز  20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں 7500 شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہے۔ جب کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم میں5500 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔کورونا ایس او پیز کے تحت این سی او سی نے پی ایس ایل میچز میں صرف 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی ہے۔