سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات بارے پالیسی تشکیل دے دی

Dec 10, 2025 | 22:14:PM
سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات بارے پالیسی تشکیل دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور بروقت بنانے کیلئے بڑا اقدام سامنے آگیا۔

 عدالت عظمیٰ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی۔

ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی روز دستیاب بنچز کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کئے جائیں گے، دستیاب بنچز ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کی ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔

اگر ڈی لسٹ مقدمہ دستیاب بنچ کے سامنے مقرر نہ کیا جا سکا تو اس کو آئندہ ہفتے کیلئے مقرر کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:ڈکی بھائی کی دوران حراست کن دو شخصیات سے ملاقات ہوئی؟ پہلی بار نام سامنے آگئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: