چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاء اشرف کل نگران وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

Dec 10, 2023 | 18:04:PM
چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاء اشرف کل نگران وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
کیپشن: چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاء اشرف کل نگران وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف صبح وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے صبح ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکاء اشرف کے ساتھ پی سی بی حکام بھی موجود  ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بولرز بھی بابراعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

پی سی بی حکام نگران وزیراعظم کو پاکستان کرکٹ میں بہتری کے لئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے اور پرتھ آسٹریلیا میں موجود کپتان شان مسعود سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی میٹنگ میں آن لائن شرکت متوقع ہے۔