ڈھائی سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

Dec 10, 2023 | 11:48:AM
 قمبر شہدادکوٹ میں ڈھائی سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق  نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے پہچنے پر   ملزم کی عمر معلوم ہوئیْ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) قمبر شہدادکوٹ میں ڈھائی سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔  پولیس کے مطابق  گرفتار کرنے کیلئے پہچنے پر   نامزد ملزم کی عمر معلوم ہوئیْ۔

قمبر شہدادکوٹ میں سیپکو حکام کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا جہاں سیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں ڈھائی سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور پولیس اسے گرفتار کرنے بھی پہنچ گئی، تاہم سیپکو حکام اور پولیس مقدمہ درج ہونے بعد پریشان ہوگئی۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر دفعہ 462 ایک کے تحت بھورل نامی ملزم کے خلاف قبو سعید خان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاک بھارت میچ سے قبل محمد یوسف کا کھلاڑیوں کو مشورہ

حکام نے مؤقف پیش کیا کہ نامزد شخص کی گرفتاری پر پہنچے تو ملزم کی عمر کا علم ہوا، دراصل مقدمے میں نامزد ملزم بھورل بچے کا دادا تھا جو فوت ہوچکا ہے، اور بچے کا نام دادا کے نام پر رکھا گیا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم بچہ ہے۔