شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کیلئے بند

Dec 10, 2023 | 00:13:AM
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: شدید دھند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا،موٹروے پولیس حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ،موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو متبادل راستوں پر سفر کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی بھی ہدایت کی ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ  شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر کرکٹرز نے بابر اعظم کو پی ایس ایل میں بھی کپتانی نہ کرنے کا مشورہ دیدیا