وسیم اکرم اور گوتم گمبھیر کا بابر اعظم کو پی ایس ایل میں بھی کپتانی نہ کرنے کا مشورہ

Dec 09, 2023 | 22:11:PM
وسیم اکرم اور گوتم گمبھیر کا بابر اعظم کو پی ایس ایل میں بھی کپتانی نہ کرنے کا مشورہ
کیپشن: وسیم اکرم، بابراعظم، گوتم گمبھیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے لیجنڈز سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور گوتم  گمبھیر  ے بابر اعظم کو بہتری کے لیے پاکستان سپر لیگ میں بھی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک مقامی سپورٹس پلیٹ فارم سے حالیہ گفتگو میں وسیم اکرم نے بابر اعظم کو  مشورہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک نامور کھلاڑی کی حیثیت سے انہیں کھیلنے، رنز بنانے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 'میں نے چند سال پہلے بابر اعظم کو ایک آئیڈیا دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کریں۔ آپ ایک بڑے کھلاڑی ہیں، اپنا پیسہ لیں، کھیل کھیلیں، رنز بنائیں، گھر جائیں، اور پھر اگلے ایونٹ میں شرکت کریں'۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیر زادہ نے شادی کر لی؟