رابی پیر زادہ نے شادی کر لی؟     

Dec 09, 2023 | 19:38:PM
رابی پیر زادہ نے شادی کر لی؟     
کیپشن: رابی پیرزادہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی سے متعلق اشارے دے دیا ہے، انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کر دیں۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے، ایکس پر شیئرکی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔ 

رابی پیرزادہ نے اس تصویر کیساتھ چند اشعار بھی لکھے ہیں جوکہ یہ ہیں ’’تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کو ضمانت ملنے کے باوجود رہائی نہ مل سکی