پنجاب بھر کے تیرہ سو سے زائد مستحق فنکار فنڈز سے محروم

Dec 10, 2022 | 17:47:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پنجاب بھر کے تیرہ سو سے زائد مستحق فنکار فنڈز سے محروم
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان صرف اعلان ہی ہوگیا ۔آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم چوہدری پرویز الہی نے ماہانہ پچیس ہزار کی تھی ،سات ماہ گزر جانے کے بعد بھی تاحال فنکاروں کو سپورٹ فنڈ نا ملا ۔پنجاب بھر کے تیرہ سو سے زائد مستحق فنکار فنڈز سے محروم ہیں اور انہیں پانچ ہزار ماہانہ بھی نا ملے اور نیا اعلان بھی اعلان ہی رہ گیا ۔
 

 یاد رہے کہ  سا بق وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے2019 میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت آرٹسٹوں کو مالی معاونت کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مالی امداد طے شدہ قواعد وضوابط، کمیٹی کی سفارشات اور میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔