جوبائیڈن  گوگل پر مقبول شخصیت

Dec 10, 2020 | 11:40:AM
جوبائیڈن  گوگل پر مقبول شخصیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گوگل نے دنیا میں2020 کے دوران سب سے سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری کر دی۔امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن سرفہرست ہیں جن کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے اس میں اجتماعی رحجانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں الیکشن جیتا اور وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے۔ بائیڈن20 جنوری 2021 کو حلف اٹھائیں گے۔بائیڈن سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں نائب صدر بھی رہے۔ وہ 20نومبر1942 کو ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تاریخ اور سیاسیات کے بعد قانون کی تعلیم حاصل کی۔1977 میں نیو کاسل کاؤنٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔جوبائیڈن نے دو شادیاں کیں۔ نومنتخب امریکی صدر 1973 میں امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی سیاسی شخصیت جو بائیڈن کو طویل عرصے تک امریکی سینیٹر رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ 1973 سے 2009 تک سینیٹر رہے۔2009 میں جوبائیڈن امریکہ کے74ویں نائب صدر بنے اور 2017 تک صدراوباما کے نائب صدر رہے۔ انہوں نے2008 اور2011 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ پاکستان کی طرف جو بائیڈن کو2008 میں ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔