ایف آئی اے کمرشل بینکس نے غیر رجسٹرڈ و جعلی ادویات کے مبینہ سپلائر کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُر شہسوار)ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کی جانب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ و جعلی ادویات کے مبینہ سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی آر نمبر 12/2026 اور 13/2026 میں مطلوب ملزم جبران کو گرفتار کر لیا گیا،ایف آئی اے نے مفرور ملزم جبران کو نشتر روڈ سے حراست میں لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم مختلف میڈیکل اسٹورز کو غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات سپلائی کرتا تھا،ملزم غیر معیاری ادویات کی سپلائی اور فروخت میں بھی مبینہ طور پر ملوث رہا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے غیر قانونی ادویات کی سپلائی چین سے متعلق تفتیش جاری ہے،ادویات کے حصول کے ذرائع اور دیگر ملوث عناصر تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ۔
جعلی ادویات کی تیاری، سپلائی اور فروخت میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ، شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت