پاکستان اور روس میں مال بردار ریل سروس کا پائلٹ پروگرام شروع کیا جائیگا:روسی سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ریل سروس کا پائلٹ پروگرام شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے روسی اخبار ’’ ازویستیا ‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماسکو،فیصل آباد اور ماسکو،کراچی روٹس پر دونوں سمتوں میں پہلی مال بردار ریل سروس کے آغاز پر کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم یہ کام اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں، اس منصوبے میں بیلاروس کی شمولیت کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے، 2025 اور 2026 کے اوائل میں خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باعث اس منصوبے پر عمل درآمد کئی مرتبہ مؤخر کرنا پڑا ہے۔
روسی سفیر کے مطابق اس وقت فریقین مال برداری سے متعلق خدمات کے معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں، فریقین مجوزہ روٹ میں شامل ممالک میں ایسی کمپنیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جو اس راستے کے ذریعے اپنے تجارتی سامان کی ترسیل میں دلچسپی رکھتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت