اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ،مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو

Aug 10, 2026 | 11:49:AM
 اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ،مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر شیخ جراح جابر نے خطے کی صورتحال، بشمول مقبوضہ مشرقی یروشلم پر تبادلہ خیال کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان کویت دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ کویتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے فالو اَپ اور اہم شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،14 ڈی ایس پیز تبدیل