BJPرہنما کا داماد پر 25 شادیوں کا سنگین الزام

Aug 10, 2026 | 10:18:AM
BJPرہنما کا داماد پر 25 شادیوں کا سنگین الزام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی گیان تیواری نے اپنے داماد پر جعلی شناخت استعمال کرکے قریباً 25 خواتین سے شادی کرنے اور انہیں مبینہ طور پر دھوکا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

گیان تیواری کے مطابق ان کی بیٹی کی شادی 2024 میں پرکھر تریویدی سے ہوئی تھی، جس نے خود کو ممبئی میں مقیم رئیل اسٹیٹ کا کاروباری ظاہر کیا اور اپنی مبینہ سابقہ شادیوں اور مجرمانہ پس منظر کو چھپایا۔

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ شادی کے 2 سال سے زائد عرصے بعد سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے انہیں داماد کی مبینہ سرگرمیوں کا علم ہوا، ان کے مطابق پرکھر نے مختلف ریاستوں میں جعلی شناخت کے ذریعے متعدد خواتین سے شادیاں کیں اور انہیں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:ریاض میں صوفہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 16 بنگلہ دیشی جاں بحق

 شکایت پر اترپردیش پولیس نے مقدمہ درج کرکے پرکھر تریویدی اور اس کے والد انوج تریویدی کو گرفتار کرلیا ہے۔

 گیان تیواری نے اپنی بیٹی کو واپس گھر لانے اور ملزمان سے تمام سماجی و ذاتی تعلقات ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تاہم 25 شادیوں اور خواتین کو دھوکا دینے کے الزامات تاحال تحقیقات کا حصہ ہیں اور ان کی حتمی قانونی تصدیق ہونا باقی ہے۔