ریاض میں صوفہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 16 بنگلہ دیشی جاں بحق

Aug 10, 2026 | 10:02:AM
ریاض میں صوفہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 16 بنگلہ دیشی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے موسیٰ سنایا انڈسٹریل ایریا میں صوفہ بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 16 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی اتوار کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً دو بجے شفا پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع موسیٰ سنایا انڈسٹریل ایریا میں صوفہ بنانے والی ایک فیکٹری میں لگی، اطلاع ملتے ہی ریاض فائر سروس کے امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریاض میں بنگلہ دیشی سفارت خانے کے قونصلر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد بنگلہ دیشی شہری تھے، بنگلہ دیش کی وزارت برائے مہاجرین کی بہبود و اوورسیز ایمپلائمنٹ کے تعلقات عامہ کے افسر نے بھی واقعے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، کھیلوں کے میدان آباد، عوام کا جوش و خروش دیدنی

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع نوگاؤں جبکہ 6 افراد کا تعلق نٹور کے نلڈنگا علاقے سے بتایا گیا ہے۔

مقامی عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ متاثرین کی لاشیں بری طرح جھلس گئیں، جس کے باعث ان کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں، فائر سروس کے اہلکاروں کی جانب سے امدادی اور دیگر کارروائیاں جاری رہیں۔

ریاض میں قائم بنگلہ دیشی سفارت خانے نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی حکام جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور جاں بحق افراد کی شناخت اور دیگر ضروری کارروائیوں کے لیے سعودی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔