سانحہ نو مئی لاہور کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ کل سنایاجائے گا
جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑی اورتھانہ شادمان نذر آتش کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیاتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)سانحہ نو مئی لاہور کے 2 مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل ہو گیا،انسداد دہشت گری عدالت کل 11 اگست کوان دونوں مقدمات کامحفوظ فیصلہ سنائے گی۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنائیں گے،عدالت نے برضمانت ملزمان کو کل کوٹ لکھپت میں فیصلہ کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا ہے،عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی حتمی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں ، علی امین گنڈاپور
جناح ہاؤس کے قریب راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑی جلانے اورتھانہ شادمان نذر آتش کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا،ملزمان کے وکلاء نے حتمی دلائل میں ملزمان کو بری کرنے کی استدعا کی جبکہ سرکار کی جانب سے پراسکیوٹر نیئر نوید نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا استدعا کی،مقدمات میں ملک کیخلاف جنگ چھیڑنے اور بغاوت کی دفعات شامل ہیں۔