پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے:رانا ثناء اللہ

Aug 10, 2022 | 13:30:PM
کالعدم ٹی ٹی پی, مذاکرات،رانا ثناء,طالبان,دہشتگرد کمانڈر, پولیس
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین کے تحت ہی مذاکرات ہوں گے،طالبان سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی لائے ہیں۔

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی، پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈرعمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی، کالعدم ٹی ٹی پی کمزورہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں پولیس افسر اور فوج کو نشانہ بنانے کے واقعات دباؤ بڑھانے کے لئے ہیں ، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے فورسز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،اگر کوئی ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے، خواتین اور بچے ساتھ ہیں توبات ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان نے ٹی ایل پی کو بڑی آفر دیدی