سندھ حکومت کا انتقال کرنیوالے ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Aug 10, 2021 | 20:16:PM
سندھ حکومت کا انتقال کرنیوالے ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اگر انتقال کرنے والے ملازم کا بچہ چھوٹا یا کم عمر ہے تو ان کو 2 سال کے اندر متعلقہ ادارے کو آگاہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بیماری کے کوٹہ پر بھرتی کی اہلیت )ریویزن آف ایلی جیبلیٹی فار ریکروٹمنٹ انڈر ڈیزیز کوٹہ( سے متعلق غور کیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے انتقال کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک جاری رکھنے کا طریقہ کار بنانے کی ہدایت کردی۔
اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ ڈیزیز کوٹہ 2 ستمبر 2002 سے قابل عمل ہوگا۔ جو سرکاری ملازمین ستمبر 2002 سے پہلے انتقال کر گئے وہ ڈیزیز کوٹہ میں شامل نہیں ہوں گے۔اگر انتقال کرنے والے ملازم کا بچہ چھوٹا یا کم عمر ہے تو ان کو 2 سال کے اندر متعلقہ ادارے کو آگاہ کرنا ہوگا۔ بچہ جیسے ہی 18 سال کی عمر کا ہوجائے تو 3 مہینوں کے اندر کوٹہ سسٹم کے تحت درخواست جمع کرانی ہوگی۔ جو ملازمین غیر شادی شدہ ہیں تو اس کے بہن یا بھائی ڈیزیز کوٹہ کے مستحق ہوں گے۔
وزیراعلیٰٰ سندھ نے سیکریٹری فنانس کو ہدایت کی کہ ایسا طریقہ بنایا جائے جس میں انتقال کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک جاری رہے۔وزیراعلیٰ نے امتیاز شیخ، جام خان شورو اور مرتضیٰ وہاب پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ جو ایسے مالی پیکیج تجویز کرے گی، جس سے انتقال کرنے والے ملازمین کو فوری مالی مدد مہیا کیا جاسکے۔ کمیٹی ایک جامع پیکیج تجویز کرے گی۔ کابینہ نے ڈیزیز کوٹہ کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:میاں نوازشریف کا پی ڈی ایم کو متحرک ۔ حکومت مخالف تحریک تیز کرنے کا فیصلہ