کوئٹہ : دستی بم حملہ۔ ایک شخص جاں بحق۔ 4 زخمی

Aug 10, 2021 | 09:46:AM
کوئٹہ : دستی بم حملہ۔ ایک شخص جاں بحق۔ 4 زخمی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) شرپسند عناصر کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں دہشتگرد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دستی بم حملے میں طبی امداد کیلئے لایا گیا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ادھر سکیورٹی فورسز نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے86افراد انتقال کر گئے، 4ہزار40نئے کیسز  رپورٹ